Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

Share

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج رات 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورۂ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ وہاں پر اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیرِ اعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image