Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نگراں وزیراعظم کی فلسطینی صدر سے ملاقات ، اسرائیلی دہشت گردی پرعالمی خاموشی شرمناک قرار

Share

جدہ : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات میں اسرائیلی دہشت گردی پرعالمی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی فلسطین کے صدرمحمود عباس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی اور اشیاضروریہ کی فراہمی کیلئےراہداری کا مطالبہ کردیا۔

نگران وزیراعظم نے اصہیونی فوجوں کیجانب سےنہتےفلسطینیوں کے قتل عام پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کےلوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتارہے گا۔

نگران وزیراعظم نےعالمی قوتوں کی غزہ میں بربریت پرخاموشی کوشرمناک قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی ، نہتے فلسطینیوں اور بچوں کے قتل عام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نےفلسطینیوں کا ساتھ دینے اور امداد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے نگراں وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر آج ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کل اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image