Sargaram | Newspaper

جمعرات 09 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

(ن) لیگ نے الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے

Share

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی ڈویژنل کو آرڈینیشن کمیٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے انٹرویوز  شروع کردیے۔

(ن) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب اور عطا تارڑ شامل ہیں جنہوں نے  الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کام شروع کردیا ہے۔

کوآرڈینیشن کمیٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 29 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔

اٹک کے 2 قومی اور 5 صوبائی نشستوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوچکے ہیں جب کہ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پر ویز رشید  آج امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔

ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز آج ہوں گے جس کے بعد ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image