Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ لائیو دیکھنے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

Share

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مقابلہ دیکھنے والوں کے سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ ناظرین کی تعداد 3.5 کروڑ (35 ملین) تک پہنچ گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے 2.8 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔

قبل ازیں سال 2023 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل 3.2 کروڑ ناظرین نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے ڈیجیٹل رائٹس ڈزنی + ہاٹ اسٹار انڈیا کے پاس تھے جس نے یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ایڈمنز کی جانب سے بھی شائقین کرکٹ نے لائیو میچ دیکھایا گیا تھا جسکے ناظرین کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image