Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

وزیراعظم نے امریکی سفیر کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا

Share

وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ پُرزور طریقے سے اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں غزہ، بحیرہ احمر کی صورتحال اور  افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پربھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ تجارت، دفاع ، موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں مثبت رفتار برقرار رکھنےکی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے پر توجہ دے گی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دیں گے۔ وزیراعظم شہباشریف نےملاقات کےدوران ایس آئی ایف سی کےکردار پر روشنی ڈالی دالتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی غیرملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ پُرزور طریقے سے اٹھایا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنےکی امید کرتے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image