Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی تقرری کے لئے صدر مملکت کو نام تجویز کردیئے

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سر گرم) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی تقرری کےلئے صدرمملکت کو نام تجویز کردیئے، جن میں خواجہ آصف،احسن اقبال سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی تقرری کےلئے صدرمملکت آصف زرداری کو نام تجویز کردیئے۔

وزیراعظم نے اراکین کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی تجویز دی اور کہا کہ خواجہ آصف،احسن اقبال ، راناتنویر کا بطور وفاقی وزیر تقرر کیا جائے جبکہ اسحاق ڈار ،احسن اقبال اور مصدق ملک کو بھی وفاقی وزیر لگانے کی تجویز دی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک، عبدالعلیم خان ، جام کمال ، امیر مقام ،اویس لغاری کابطور وفاقی وزیر تقرر کیاجائے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ عطاتارڑ، خالد مقبول،ریاض پیر زادہ ، محمد اورنگزیب، احدخان چیمہ ،سیدمحسن رضانقوی کوبھی وفاقی وزیر لگانے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے شزہ فاطمہ کو وزیرمملکت لگانے کی تجویز دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image