Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری

Share

اسلام آباد:(روزامہ سر گرم)  وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق اقدامات کے تحت وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز روکنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تجاویزمنظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع جولائی سے دسمبر 2023 تک وزیراعظم اقدامات کے تحت تقریباً 2 ارب جاری کئے گئے اور وزیراعظم اقدامات کے تحت بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل تھے۔

زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب مختص تھے، بجٹ میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ چھوٹے قرضوں کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص تھے۔

اسی طرح وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے، پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے، وزیراعظم آئی ٹی سٹارٹ اپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں وزیراعظم سپورٹس اقدامات کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، وزیراعظم کے سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے فنڈ میں رکھے گئے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image