Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ٹرافی پر پاؤں رکھ کر تصویر کھنچوانے پر مچل مارش نے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا

Share

لاہو:  آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹرافی پر پاؤں رکھنے کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر مچل مارش نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا ہے ۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی، میں نے اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا البتہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد بھارت کے خلاف سیریز کی وجہ سے جیت  کاجشن مانند پڑگیا۔

آسٹریلوی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں گے؟جس پر مارش نے جواب دیا ،سچ پوچھیں تو، ہاں۔

مچل مارش نے ورلڈکپ کے بعد سیریز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جیتنے کے بعد شاید ہم جشن منانے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے مستحق تھے، امید کریں گے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ زیادہ سیریز نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کئی اراکین بھارت میں سیریز کے باعث اسٹیو اسمتھ، ایڈم زمپا، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، جوس انگلیس اور شان ایبٹ کو بھارت میں ہی رکنا پڑا تھا جسکی وجہ سے ٹیم ورلڈکپ کی خوشیاں منانے سے قاصر رہی تھی۔دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست خودرہ بھارتی مداحوں نے بھڑاس آسٹریلوی کرکٹرز پر نکالتے ہوئے جشن منانے کے طریقوں پر سوالات اٹھائے تھے جبکہ بھارت میں مارش کے کھیلنے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image