Sargaram | Newspaper

پیر 06 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

’پارٹی اور بانی کا وفادار رہوں گا‘، پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کا قرآن پر حلف

Share

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پر حلف لیا۔

سلمان اکرم راجہ نے قرآن پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں خود قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں، منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کےاندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا اور تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے پی ٹی آئی امیدوار جیت کر دیگرپارٹیوں میں چلے جائیں گے، یہ افواہ ہے اور سراسر غلط بات ہے، جس نے کاغذات نامزدگی میں کہا پی ٹی آئی کا ہے وہ جیت کر بھی وہیں رہےگا، الیکشن کمیشن کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم آزاد ہیں۔

پی ٹی آئی امیدوار نے مزید کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ٹکٹ بھی آر او کو جمع کرایا تو کوئی مجھے کس طرح آزاد کہہ سکتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سب امیدواروں کو قرآن پاک پرحلف لینا چاہیے، ہم بانی اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، ہم کسی لالچ اور کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image