Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستانی باؤلر نسیم شاہ کو سٹمپس کو ٹھوکر مارنا مہنگا پڑ گیا ، سزا سنا دی گئی

Share

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیمیں فائنل ہو گئیں ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اس دوران پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیاہے ۔(روزنامہ سر گرم)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو زور دار کک ماری تھی جس پر ان کےخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ نسیم شاہ پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جو کرکٹ کے سامان ،کپڑوں، گراؤنڈ میں نصب آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو کک ماری تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image