Sargaram | Newspaper

جمعرات 02 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘فائٹر’ پر متحدہ عرب امارات میں بھی پابندی عائد

Share

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر متحدہ عرب امارات میں بھی پابندی عائد کردی گئی۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف محتدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز کی اجازت دی ہے۔

اس بُری خبر سے فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا تھا، اب آج فلم کی ریلیز کے دن ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image