Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان کا اسرائیلی مظالم کیخلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف جانے کا خیرمقدم

Share

پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کےعالمی عدالت انصاف میں جانےکاخیرمقدم کرتا ہے۔(روزنامہ سر گرم)

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مؤقف کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کرلیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانےکی درخواست کی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image