Sargaram | Newspaper

بدھ 08 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاکستان کی معاشی اور تجارتی میدان میں بڑی کامیابیاں

Share

اسلام آباد : پاکستان کی سینٹرل ایشین رپبلکس کے ساتھ تجارت 100 ملین ڈالرسے بڑھ کرچارسوستاسی ملین ڈالرتک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو معاشی اور تجارتی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل ہورہی ہے ، سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ مل رہا ہے اور سینٹرل ایشین رپبلکس کےساتھ تجارت سوملین ڈالرسے بڑھ کرچارسوستاسی ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔

نئی قیادت نےپاکستان کی سالمیت کے پیش نظر متعدد بڑے فیصلےاوراقدامات کیے، ان فیصلوں اوراقدامات کی بدولت آج پاکستان اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہے۔

پاکستان کے حالیہ منصوبوں اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کی جانب کامیاب کارروائیوں سے ثابت ہوگیا پاکستان کو تجارت کے لیے افغان روٹ کی ضرورت نہیں۔

پاکستان اس وقت سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ چین،ایران،ازبکستان،ترکی،آذربائیجان اور دیگر ممالک کے ذریعے تجارت سرانجام دے رہا ہے، حال ہی میں این ایل سی کے دو ٹرک کرغزستان کے ذریعے ادویات کی کھیپ لے کر بشکیک پہنچے۔

اس سے پہلے این ایل سی کےدوٹرک پاکستان سے کرغزستان کے راستے قازقستان آم اور گھریلو سامان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان میں خصوصاً پچھلےایک سال میں سینٹرل ایشین رپبلکس کےساتھ تجارت چارسوستاسی ملین ڈالر تک پہنچ گئی، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے دو سو چالیس سے زائد کامیاب آپریشنزمکمل کیے۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی کاوشوں سے مشرقی یورپ کےساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموارہوگئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image