Sargaram | Newspaper

بدھ 01 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پاک بھارت ٹاکرا کل،محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

Share

احمد آباد:آئی سی سی ورلڈکپ کا سب سے ہائی وولٹیج  میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ہفتے کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے پاک بھارت میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے  اور 14 اکتوبر کے پاک بھارت مقابلے میں  نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ  احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی، مڈل اوررز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے جبکہ مجموعی طور پربیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہو گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے احمد آباد میں کھل کر رنز بنائے تھے ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image