Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ، انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ

Share

لاہور: حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

سی ٹی او لاہور(روزنامہ سر گرم) عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لرنر پرمٹ اور لائسنس بنوانے کی ہدایت کر دی، شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ لاہور میں تمام سینٹرز رات 12 بجے جبکہ 08 خدمت مراکز 24/7 کھلے ہیں، رواں سال صرف لاہور میں 31 لاکھ شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں لائسنس دفاتر 46 سے بڑھا کر 1300 سو سے زائد کر دیے گئے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی پولیس اسٹیشنز، پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز اور آن لائن بھی لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image