Sargaram | Newspaper

پیر 06 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پولیس وردی پہنے ملزمان نے تاجروں کو اغوا کر کے ساڑھے 6 لاکھ بٹور لیے

Share

راولپنڈی میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان نے تاجروں کو اغوا کر کے ان سے ساڑھے 6 لاکھ روپے بٹور لیے۔

صدر کے علاقے میں چار ملزمان نے دو تاجر کو زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ملزمان نے پولیس کی وردی پہن رکھی ہے جبکہ دو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے خود کو ایف(روزنامہ سر گرم) آئی اے اہلکار ظاہر کیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ لٹیروں نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے لیے، بعد میں فون کر کے گھر سے مزید پانچ لاکھ روپے منگوائے۔

اس بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزم پولیس اہلکار نہیں، متاثرہ تاجر شایان اور طاہر نے مقدمے کی درخواست دے دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image