Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

Share

لاہور:  صوبائی دارلحکومت لاہور میں تھانہ نشتر کالونی پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

نوجوان جاوید اقبال کو انوسٹی گیشن کے اے ایس آئی ریاض نے حراست میں لیا تھا اور اس پر تشدد کیا، جس سے نوجوان کی حالت خراب ہوئی، تو اے ایس آئی ریاض اسے جنرل اسپتال پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید اقبال کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، اور تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس افسر کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image