Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 131 رنز سے شکست دیدی

Share

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 131 رنز سے ہرا دیا۔

کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

اس میچ میں کپتان  ندا ڈار کے چہرے پر بولنگ کے دوران گیند لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئیں، ندا ڈار کو نیوزی لینڈ کی بیٹر کی شاٹ لگی۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار ہوگئیں، ڈیانا پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انجری کے بعد ڈیانا کو ٹیسٹس کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، انہیں انگلی میں فریکچر ہوا ہے،انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image