Sargaram | Newspaper

ہفتہ 11 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی طیارے سے آف لوڈ، سعودیہ جانے سے روک دیا گیا

Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا کہ مجھے باچا خان ائیرپورٹ پر روک دیا گیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کےبعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک ائیرپورٹ پر بٹھا کر پھر جانے کا کہا گیا، اس کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image