Sargaram | Newspaper

بدھ 01 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی سے جے یو آئی شیرانی گروپ کا اتحاد ختم

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔

یاد رہے کہ جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔

مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image