Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی نے اپنا انتخابی نشان کھویا ہے، سیاسی جماعت کی حیثیت نہیں: الیکشن کمیشن

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنا انتخابی نشان کھونے کے باوجود تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے جو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے دی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی رجسٹریشن ختم نہیں کی گئی بلکہ صرف آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی قانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا 8؍ فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں یا نہیں تو اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قانونی نوعیت کا سوال ہے جس کے جواب کیلئے الیکشن کمیشن کے لیگل ونگ کو اس کا جائزہ لینا ہوگا۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image