Sargaram | Newspaper

اتوار 05 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہونگے، علیم خان کا دعویٰ

Share

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

انہوں  نے کہا کہ بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image