Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فریقین کو نوٹس

Share

 اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) پی ٹی آئی کی وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے۔

اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈی سی اسلام آباد نے سیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image