Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

چکوال: مالی مسائل سے دوچار گھر کے سربراہ نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Share

پنجاب کے ضلع چکوال  میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ 

پولیس کے مطابق چکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں شفقت سلیم نے اپنے 4 بچوں اوربیوی کوقتل کرکےخودکشی کی۔

پولیس کا کہناہے کہ شفقت سلیم نے ون فائیو پر کال کرنے کے بعد خود کو گولی ماری جب کہ دیگر مقتولین میں سے بیٹیوں کی عمریں 14 اور 16 سال، دو بیٹوں کی عمریں 13 اور17 سال تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول نے مالی مسائل سے تنگ آکر اہلخانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی، مقتول آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image