Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی کالز اور پیغامات کا سلسلہ جاری

Share

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی واٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں اور ایسی کال آنے پر چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسرسے لینڈ لائن پر تصدیق کریں۔ (روزامہ سر گرم)

ترجمان کے مطابق ممبران الیکشن کمیشن یا کسی افسر کی فون کال یا میسج ملے تو اُس کی تصدیق کی جائے۔ الیکشن کمیشن کا عملہ، آر اوز، ڈی آراوز ایسے کسی بھی میسج یا کال کی تصدیق کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی کسی کال یا میسج پر عمل نہ کیا جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image