Sargaram | Newspaper

بدھ 08 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

Share

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استعمال کیلئے مختص کی گئی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کیلئے ستمبر 2020 میں لگژری گاڑیاں خریدی تھیں جن کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کیلئے ایک بالکل نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی حکومت پنجاب نے دی، دونوں گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں کھڑی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو 2، 2 گاڑیاں دی گئی ہیں لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یہ لگژری گاڑیاں استعمال نہیں کررہے، آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پرغیر مناسب بوجھ ہیں اسی لیے چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ دونوں گاڑیاں فروخت کر کے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image