Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سر گرم) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سےامریکی جیل میں ملاقات طے پاگئی ہے، 2اور 3دسمبر کو دونوں بہنوں کی امریکا میں ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سےامریکی جیل میں ملاقات طے پاگئی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2اور 3دسمبر کوعافیہ صدیقی سےامریکامیں ملاقات کریں گی ، سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہوں گے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل ایڈووکیٹ عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2اور 3 دسمبر کو فوزیہ صدیقی کی ڈاکٹر عافیہ سے امریکا میں ملاقات ہوگی، دونوں بہنوں کی ایک مرتبہ پھر ملاقات ہو گی۔

ایڈووکیٹ عمران شفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا روانگی سے قبل کچھ سیکیورٹی خدشات ہیں، سیکیورٹی خدشات کودور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ امریکا کی بدنام ترین جیل میں قید ہیں، ان پر جیل میں بدترین تشدد ہورہا ہے، اولین ترجیح یہ ہوسکتی ہے ڈاکٹر عافیہ کی فوری طور جیل تبدیل کی جائے۔

عمران شفیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت پاکستان سے بھی ہم نے عدالت کے ذریعے ریکارڈ حاصل کیا، تمام ریکارڈر کی موجودگی میں کیس کو مضبوط بنارہے ہیں، عافیہ کے امریکی وکیل نے اپنے افغانستان وزٹ سے بھی عدالت کو آگاہ کیا، امریکی وکیل افغانستان میں عافیہ پر مظالم کے ثبوت اکٹھےکررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت کارجوعافیہ سےملاقات کیلئےجاتے رہے اس کا بھی ریکارڈ لیا ہے اور عدالتی حکم پر وزارت خارجہ سےریکارڈ مل گیا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image