Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو ٹی وی مناظرے کا چیلنج کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ ہمارے ملک کے لیے یہ بہتر ہو گا کہ میں اور جو بائیڈن ان معاملات پر مناظرہ کریں جو امریکہ اور یہاں کے عوام کے لیے بہت ضروری ہیں۔

Share

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پرائمری کے انتخابات کے لیے مناظرے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ جنرل الیکشن کے امیدواروں کے درمیان مناظرے کے سخت ناقد رہے ہیں تاہم اب انہوں نے بائیڈن کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اپنے حریف صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی جانب سے صدارتی مہم سے دستبرداری کے چند گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر سے کہیں بھی، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ٹی وی مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن دو مرتبہ مناظرے کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image