Sargaram | Newspaper

بدھ 08 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

Share

کراچی میں تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاؤس کے باہر سکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے مبینہ حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25  تھی جنہوں نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں اور ساتھ ہی سرکاری اسلحہ چھیننےکی کوشش بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس کی مزید نفری آنے پر حملہ آور پتھراؤ اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ حملہ آور چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image