Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

کوئٹہ میں پی پی پی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 کارکن زخمی

Share

کوئٹہ: سریاب روڈ آصف آباد میں پی پی پی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 کارکن زخمی ہوگئے۔

زخمی کارکنوں کی شناخت غلام اللہ ‘ نصراللہ ‘محمد جاوید ‘عبدالطیف اور عبید اللہ کے نام سے ہوئی۔(روزنامہ سر گرم)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتے، الیکشن کمیشن انتخابی دفاتر کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے۔

الیکشن کمیشن نے بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اورآئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image