Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

کوچز کی تلاش؛ پی سی بی نے اشتہار دیدیا

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کیلئے باقاعدہ اشتہار دے دیا۔

بورڈ نے پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنےکا 5 سال کا تجربہ ضروری ہوگا۔(روزنامہ سر گرم)

پی سی بی نے لیول ٹو کوچنگ کورس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاہم ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیول تھری یا اس سے زیادہ کوچنگ کورسز کرنے والے کو ترجیح دی جاسکتی ہے جبکہ کرکٹرز کو سکھانے، انگلش بولنے اور لکھنے کی خوبی بھی ہونا ضروری ہے۔

پی سی بی کے اس اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے، اس میں پاکستانی اور غیر ملکی کوچز دونوں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں۔

ماضی میں بھی یہ روایت رہی ہےکہ پی سی بی نے جن کوچز کو رکھنا ہوتا ہے، ان سے معاملات طے کرکے پھر پی سی بی رولز کو فالو کرنے کے لیے ان منتخب کوچز کی سکلز کے مطابق اشتہار دیاجاتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image