Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے مہنگی کر دی گئی

Share

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے کراچی کے عوام پر ایک اور بجلی بم کرا دیا گیا اور صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔(روزنامہ سر گرم)

فیصلے کے مطابق اپریل، مئی اور جون 2023 کے 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ لیے جائیں گے ، جولائی ، اگست اور ستمبر کے 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور ہوں گے۔

حکومتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image