Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

کے پی میں حکومت بنانے کیلئے PTI کا اہم اجلاس طلب

Share

خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔(روزنامہ سر گرم)

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاء ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر وزیرِاعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image