Sargaram | Newspaper

ہفتہ 04 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

گوگل سرچ پر جیومیٹری اور فزکس کے جوابات جاننا بھی ممکن

Share

دنیا کے بارے میں کچھ جاننا ہو تو بیشتر افراد گوگل سرچ انجن کو استعمال کرتے ہیں۔

اب دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن کو مختلف مضامین کے سوالات کے جواب جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے گزشتہ دنوں سرچ انجن اور لینس ٹول کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاکہ صارفین جیومیٹری، فزکس اور ٹرگنومیٹری کے مسائل حل کر سکیں۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد سرچ بار پر ریاضی کی مساوات کو ٹائپ کرکے یا لینس میں فوٹو کھینچ کر درست جواب حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ سرچ انجن کی جانب سے جواب کی وضاحت بھی کی جائے گی۔

اس فیچر تک ڈیسک ٹاپ پر سرچ بار پر math solver لکھ کر بھی رسائی حاصل کرنا ممکن ہوگا۔

یہ نیا فیچر ابھی متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق لینس ٹول میں مخصوص تکونی مسائل کا جواب مل سکے گا۔

گوگل کے مطابق ملٹی ٹاسک یونیفائیڈ ماڈل کو جیومیٹری اور فزکس کے سوالات کے جواب دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی جانے والی سرچ کو سمجھ کر جواب دے گا۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ سرچ انجن کس حد تک درست جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مگر اس کا کہنا تھا کہ آزمائشی مراحل میں سرچ انجن یا لینس کی جانب سے درست جواب دینے کی شرح بہت زیادہ تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image