Sargaram | Newspaper

بدھ 08 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

یہ ایوان مکمل نہیں اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکتا، عمر ایوب

Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایوان مکمل نہیں اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔

عمر ایوب  نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنےوالے اسپیکر انتخاب میں حصہ نہیں لےسکتے۔ ایوان مکمل نہیں ہے اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ایوان میں گھس بیٹھیے موجود ہیں یہ ایوان مکمل نہیں ہے۔عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کا مخصوص نشستوں پر نام ہے۔ آرٹیکل 51کےتحت ایوان مکمل ہوئے بغیر ،وزیراعظم ،اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن نہیں ہوسکتا۔ ایوان مکمل ہوئے بغیر ان انتخابات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔ اصل  مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے انہیں ایوان میں واپس لائیں گے۔ ہماری خواتین ، سینیٹرز اور ورکرز کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image