Sargaram | Newspaper

جمعہ 03 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

13 سالہ لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Share

13 سالہ امریکی لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  ایوری ایمرسن فشر نامی امریکی کم عمر لڑکی نے اپنی حیرت انگیز مہارت سے سب کو حیران کر دیا۔

ایوری ایمرسن نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایک مقامی  مچھلی گھر کے اکیوریم میں سر انجام دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایوری ایمرسن کی ویڈیو بھی اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایوری کو اسکوبا سوٹ پہنے پانی کے اندر اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے،  ایوری  نے یہ ریکارڈ تین منٹ میں بنایا ہے اور اس دوران اس نے 38 کرتب دکھائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image