Sargaram | Newspaper

اتوار 28 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

2023 میں ہلاک ہونیوالے 75 فیصد صحافی غزہ جنگ میں مارےگئے: رپوٹ

Share

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کے مطابق 2023 میں ہلاک ہونے والے 75 فیصد صحافی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں مارےگئے۔ 

سی پی جےکا کہنا ہےکہ میڈیا کے لیے پچھلی پوری دہائی میں 2023 سب سے خطرناک سال تھا، دنیا بھر میں قتل ہونے والے 99 صحافیوں میں سے 72 فلسطینی تھے جوکہ غزہ میں جنگ کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

کمیٹی نے اپنی جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ اگر غزہ کی جنگ میں ہلاکتیں نہ ہوتیں تو عالمی سطح پر سال بہ سال صحافیوں کی ہلاکتوں میں کمی ہوتی۔

گزشتہ سال دسمبر میں سی جے پی نے بتایا کہ غزہ اسرائیل جنگ کے پہلے تین مہینوں میں اتنے صحافی ہلاک ہوئے جتنے ایک ملک میں پورا سال نہیں ہوتے۔

غزہ  جنگ میں مجموعی طور پرکل77 صحافی ہلاک ہوئے جن میں 72 فلسطینی، 3 لبنانی اور 2 اسرائیلی شامل ہیں۔

سی جے پی کی صدر کا کہنا ہےکہ صحافیوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے یہ جنگ بے مثال ہے،  یہ بات یاد رکھنی ضروری ہے کہ بین الاقوامی صحافیوں کو اجازت نہ ملنے کے بعد غزہ کے صحافی ہی غزہ کی موجودہ صورتحال بتا سکتے ہیں جس کے لیے ہمارا مکمل انحصار انہی پر ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ہم تک خبریں پہنچا رہے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ کہ غزہ میں مارے جانے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے میں مغرب کی ہچکچاہٹ افسوسناک طور پر حیرت انگیز ہے۔

سی پی جے کے مطابق دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے 99  صحافیوں کی موت 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہے اور 2022 کے اعدادوشمار کے مقابلے میں تقریباً 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، میکسیکو اور  یوکرین میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں واضح کمی آئی ہے جب کہ صومالیہ اور  فلپائن میں صورتحال مستحکم  رہی ہے۔

خیال رہےکہ متنازع جگہ پر کام کرنے والے صحافیوں کو انسانی حقوق کے قانون کے تحت تحفظ فراہم کیا جاتا ہے جب کہ فلسطینی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل میڈیا کو نشانہ بنا کر یہ قانون توڑ رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image