Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

22 سالہ ماریہ کے بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل کاکیس، بھابھی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

Share

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے والد اور بھائی پر مقتولہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار مقتولہ کے بھائی فیصل اور والد عبدالستار کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور ویڈیو میں نظر آنے والی بھابھی سمیرا کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔چند روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے رشتہ داروں اور اہل محلہ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا، ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز نے اپنے بھائی اور والد پر مقتولہ سے زیادتی کی شکایت کرنے پر اسے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ھائی شہباز نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے فون کرنے کے بہانے موبائل فون نکالا اور ویڈیو بنائی ، مقتولہ بہن کے ساتھ میری بیٹی سوئی ہوئی تھی، میں نے بہت منت سماجت کی لیکن انہوں نے میری بیٹی کو بھی مارنے کی دھمکی دی، ہمیں کیس کا مدعی بنایا جائے لیکن پولیس ہماری بات نہیں سن رہی۔

شہباز کی بیوی کا کہناہے کہ ہمیں اپنی بیٹی کی جان کا بھی خطرہ تھا، سسر اور دیور میری بیٹی کو بھی مارنے کی دھمکی دے رہے تھے، باپ اور بیٹا دونوں ہی ماریہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے اور بات باہر نکل جانے کے خوف سے انہوں نے ماریہ کو قتل کر دیا ۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image