Sargaram | Newspaper

جمعہ 10 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

Share

لاہور :(روزامہ سر گرم) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےانٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےانٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

،سرکاری وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے، 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے ، جس کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی ہےخارج کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image